مقبوضہ جموں و کشمیر

آزادی پسند کارکن سجاد کینو کو یوم شہادت پرشاندار خراج عقید ت 

Sajjad Kenuسرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ممتاز آزادی پسند کارکن سجاد احمد کینو کو آج ان کے یوم شہادت پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے سجاد کینو کو 8جنوری 1996کو اسلام آباد قصبے میں شہید کیا تھا۔جموں و کشمیر ماس موومنٹ کی چیئرپرسن فریدہ بہن جی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ شہید سجاد احمد کینو نے کشمیر کاز کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سجاد کو بھارتی فورسز نے ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد شہید کیاتھا۔فریدہ بہن جی نے شہداء کے مشن کو مکمل کامیابی تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ حق خودارادیت کے حصول کے لیے ہر قسم کی قربانی دی جائے گی۔

دریں اثناء دیگر حریت رہنمائوں نے اپنے بیانات میں کہا کہ کشمیری عوام بالخصوص نوجوان بھارت کے ناجائز قبضے سے آزادی کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں اور ان کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ظلم و جبر کے ذریعے کشمیریوں کو حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد سے روک نہیں سکتا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button