مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی ”آر ایس ایس “ کے ہاتھوں میں کٹھ پتلی ہیں ، ایچ ڈی کمار سوامی

بنگلورو بھارت 06اکتوبر ( کے ایم ایس )
بھارتی ریاست کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور جنتا دل (ایس) کے رہنما ایچ ڈی کمار سوامی H.D. Kumaraswamy نے کہا ہے کہ  وزیر اعظم نریندر مودی راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے ہاتھوں میں ”کٹھ پتلی “ہیںجبکہ وزیراعلیٰBasavaraj Bommai ریاست میں آر ایس ایس کے دفتر کی ہدایات کے تحت کام کر رہے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سابق وزیراعلیٰ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندو ںسے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکز اور ریاست دونوں میں بی جے پی رہنمااپنے طور پر کچھ نہیں کرتے بلکہ جو بھی کرتے ہیں آر ایس ایس کے دفاتر کی ہدایات کے مطابق کرتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ بی جے پی سیاسی طور پر آزاد نہیں ہے بلکہ آر ایس ایس کے زیر کنٹرول ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ کرناٹک کی حکومت مکمل طور پر آر ایس ایس ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس نے لال کرشن ایڈوانی کا سیاسی کیریئر ختم کر دیا کیونکہ انہوں نے محمد علی جناح کی تعریف کی تھی۔H.D. Kumaraswamy نے مزید کہا کہ آر ایس ایس  نے ہندوتوا اور فرقہ پرستی کے سوا کچھ نہیں دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button