مقبوضہ جموں و کشمیر
کرناٹک میں پولیس کی طرف سے کشمیری طلبا کے کوائف جمع کرنا انتہائی شرمنا ک ہے ،عمر عبداللہ
سرینگر 16 فروری (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بھارتی ریاست کرناٹک میں پولیس کی طرف سے مختلف کالجوں میں زیر تعلیم کشمیری طلبا کے کوائف جمع کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے ۔
عمر عبداللہ نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ کرناٹک میں پولیس کی طرف سے مختلف کالجوں میں زیر تعلیم کشمیری طلباء کے کوائف جمع کرناانتہائی شرمناک ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ انتہائی شرم کی بات ہے کہ کرناٹک میں حکام کشمیری طلبا کی ذاتی تفصیلات، نام، فون نمبر، موجودہ اور مستقل پتے سمیت کوائف جمع کر رہے ہیں جیسے کشمیری طلبا غیر ملکی شہری ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ کرناٹک میں پولیس نے کالج انتظامیہ کو زیر تعلیم کشمیری طلبہ کے کوائف جمع کرنے کا حکم دیا ہے