مقبوضہ جموں و کشمیر

پی ڈی پی کے نوجوان رہنما وحید پرہ کی ضمانت منظور

سرینگر25مئی(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے غیر قانونی طور پر نظر بند پیپلز ڈیموکریٹک کے نوجوان رہنما وحید پرہ کی ضمانت منظور کر لی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرینگر ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کے حکم کوجس میں ان کی درخواست ضمانت مسترد کی گئی تھی، کالعدم قرار دیتے ہوئے وحیدپرہ کی ضمانت منظور کرلی ۔ پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ وحیدہ پرہ کوتقریبا دو سال بعد بالآخر ضمانت مل گئی اور مجھے امید ہے کہ وہ جلد ہی ایک آزادشخص کے طور پرجیل سے باہر آجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں ان کے وکیل شارق کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جنہوں نے پورے یقین اور عزم کے ساتھ ان کا مقدمہ لڑا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button