حریت رہنماﺅں کاآزادی پسند کشمیر ی رہنما شہید غلام محمدبھلہ کو خراج عقیدت
سرینگر: کل جماعتی حریت کانفرنس نے آزاد ی پسند کشمیری رہنما غلام محمدبھلہ شہید کو ان کے 49ویں یوم شہادت پرشاندار خراج عقیدت پیش کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں سید بشیر اندرابی،یاسمین راجہ ، زمرودہ حبیب، فریدہ بہن جی،جاوید احمد میر، فاروق احمد توحیدی ، محمد عمر اورامیتاز احمد ریشی نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں شہید رہنما کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد میں کشمیریوں کی بیش بہا قربانیاں ایک روز ضرور رنگ لائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ شہدا ءکی بیش بہا قربانیاں تحریک آزادی کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد کو طاقت کے بل پر دبانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن وہ اپنے مذموم منصوبے میں ہرگز کامیاب نہیں ہوگا۔
دریں اثناءکل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں شہید غلام محمد بھلہ کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب 1975میں اندرا عبداللہ ایکارڈ سامنے آیا تو اسکے خلاف کشمیریوں نے سخت رد عمل ظاہر کیا اور جگہ جگہ مظاہرے کیے ۔ انہوںنے کہا کہ سوپور میں ایسے ہی ایک مظاہرے کے دوران غلام محمد بھلہ کو گرفتار کیا گیا اور بعدازاں پولیس نے انہیں دوران حراست بہیمانہ تشدد کر کے شہید کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ غلام محمد بھلہ سرزمین کشمیر کا ایک غیور بیٹا تھا جس نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا لیکن بھارتی طاغوت کے آگے سرتسلیم خم نہیں کیا۔محمود احمد ساغر نے غلام محمد بھلہ اور دیگر لاکھوں کشمیری شہداءکے درجات کی بلندی اورجموں وکشمیر کی بھارتی تسلط سے جلد آزاد ی کی دعا کی۔
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے دیگر رہنماوں نے بھی شہید غلام محمد ب±ھلہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکشمیری اپنے عظیم شہداءکے مشن کی تکمیل تک اپنی جدوجہد ہر قیمت پر جاری رکھیں گے۔