خراج عقیدت

"اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے شہدائے گول کو خراجِ تحسین، بھارت سے آزادی کے عزم کا اعادہ”

اسلام آباد: Qکل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ نے شہدائے رام بن گول کو شہادت کی گیارھویں برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ نے کنوینر غلام محمد صفی کی زیر صدارت ایک دعائیہ مجلس کا انعقاد کیا۔ اس موقع غلام محمد صفی اور دیگر مقررین نے شہدائے گول اور دیگر شہداءکو شاندر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے کشمیریوں کی عظیم قربانیاں ایک روز ضرور رنگ لائیں گی ۔ انہوںنے کہا کہ شہداءنے ایک عظیم مقصد کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور انکی قربانیان ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔
مقررین نے کہا کہ شہداءکو خراج عقید پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم انکے مشن کی تکمیل تک اپنی جدوجہد عزم وہمت کیساتھ جاری رکھیں۔
تعزیتی مجلس سے غلام محمد صفی کے علاوہ محمود احمد ساغر ،شیخ عبدلمتین قاضی عمران، خواجہ ایاز، ظہیر جرال ،خالد شبیر اور چوہدری شاہین نے خطاب کیا ۔مجلس میں میں پرویز احمد ، اعجاز رحمانی زاہد صفی زاہد اشرف ، میر طاہر مسعود،خطیب حسین،حسن بنا،حاجی سلطان، جاوید جہانگیر،اشرف ڈار، امتیاز وانی، شبیر چیچی نور محمد ، عبدالماجد شیخ چوہدری عبدالماجد ،زاہد فضل میر راجہ خادم حسین ،سجاد بٹ، امتیاز وانی زاہد مشتاق ،اویس بلال, سید کفایت حسین رضوی، مشتاق احمد بٹ ،سید گلشن،میاں مظفر اور دیگر شریک تھے۔ مجلس کے اختتام پر شہدائے گول سمیت تمام شہدائے کشمیرکے درجات کی بلندی اور مقبوضہ جموں وکشمیر کی بھارتی تسلط سے جلدآزادی کے لیے دعا کی گئی۔
یاد رہے کہ بھارتی فوجیوں نے 18جولائی 2013 کو ضلع رابن کے علاقے گول میں ایک مسجد میں گھس کر اسکے امام کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ۔ فوجیوں نے قرآن پاک کی بھی بے حرمتی کی اور امام مسجد کو گھسیٹ کر ا پنے کیمپ میںلے گیے۔ علاقے کے لوگ قابض فوجیوں کی اس وحشیانہ کارروائی کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے اور امام صاحب کو چھڑانے کیلئے فوجی کیمپ کی طرف برھنے لگے۔ بھارتی فوجیوںنے اس دوران لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 14افراد شہید جبکہ درجنوں ہوئے۔WhatsApp Image 2024-07-24 at 3.58.12 PM WhatsApp Image 2024-07-24 at 3.58.26 PM WhatsApp Image 2024-07-24 at 3.58.29 PM WhatsApp Image 2024-07-24 at 3.58.30 PM (1) WhatsApp Image 2024-07-24 at 3.58.32 PM

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button