مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : مودی حکومت نے ”جموں و کشمیر مسلم کانفرنس“ پر بھی پابندی عائد کر دی

amit shahسرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے اپنے ہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھاتے ہوئے ایک اور سیاسی تنظیم جموں و کشمیر مسلم کانفرنس پر پابندی عائد کر دی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسلم کانفرنس پر پابندی کا اعلان بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم” ایکس “پر اپنی پوسٹ میں کیا۔ یہ پابندی پر وفیسر عبدالغنی بٹ کی زیر قیادت جموں و کشمیر مسلم کانفرنس اور غلام نبی سمجھی کی زیر قیادت مسلم کانفرنس دونوں پر عائد کی گئی ہے ۔
قبل ازیں امیت شاہ نے منگل کے روز ایکس پر ایک اور پوسٹ میں جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر پر عائد پابندی میں مزید5سال کی توسیع کا اعلان کیاتھا ۔جماعت اسلامی پر پہلی مرتبہ 28فروری 2019 کو پانچ برس کےلئے پابندی عائدکی گئی تھی۔
مودی حکومت نے تحریک آزادی کشمیر میں اہم کردارادا کرنے پر کل جماعتی حریت کانفرنس، جموں و کشمیر مسلم لیگ، ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی، دختران ملت، تحریک حریت جموں و کشمیر اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ پر بھی پابندی کررکھی ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button