کشمیری تارکین وطن

امریکی قانون ساز ٹیری میزا کی طرف سے تنازعہ کشمیر کے پر امن حل پر زور

Terry Meza
واشنگٹن 06مارچ (کے ایم ایس)
امریکی قانون سازاور ایوان نمائندگان کی رکن ٹیری میزا نے دیرینہ تنازعہ کشمیر کے پرامن حل پر زور دیتے ہوئے کشمیری عوام کو انصاف سے محروم رکھنے کی مذمت کی ہے۔
ٹیری میزا نے ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں بیرون ملک مقیم کشمیریوں سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیرمیں بڑے پیمانے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیری عوام کے انصاف سے محرومی کی مذمت کی ۔انہوں نے عالمی برادری بالخصوص امریکہ پر زور دیا کہ وہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرے ۔تقریب کے دیگر شرکا نے کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کی حمایت کی ۔ انہوں نے جموں وکشمیر میں جمہوریت کی ضرورت پر زور دیا جہاں تمام کشمیریوں کے حقوق اور آزادیوں کا احترام اور تحفظ کیاجائے ۔تقریب کا مقصد تنازعہ کشمیر کے بارے میں عالمی سطح پر شعور اجاگر کرنا اور اس دیرینہ تنازعے کے منصفانہ اور پائیدار حل کی حمایت کرناتھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button