خصوصی دنکشمیری تارکین وطن

بھارت کے یوم آزادی پر برسلز میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے ا حتجاجی مظاہرہ

برسلز: بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر آج برسلز میں کشمیر کونسل یورپ کے زیر اہتمام بھارتی سفارتخانے کے سامنے ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اوردنیا بھر میں مقیم کشمیری ہرسال بھارت کے یوم آزادی کو احتجاجاً یوم سیاہ کے طورپر مناتے ہیں۔برسلز کے مظاہرے میں کشمیریوں اور پاکستانیوں کے علاوہ کشمیریوں سے ہمدردی رکھنے والی دیگر کمیونٹیز، سماجی تنظیموں کے نمائندوں اورسیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کے حق میں اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔مظاہرے کی قیادت چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے کی۔ مظاہرے میں جو دیگر اہم شخصیات شریک ہوئیں ان میں برسلز پارلیمنٹ کے سابق رکن ڈاکٹر منظور ظہور، سردار محمود، کونسلر عامرنعیم سنی، چوہدری خالد جوشی، شازیہ اسلم، حسنین جویہ، چوہدری نصیر، ملک پرویز، راجہ جاوید، حاجی خلیل، سید اظہرہمدانی، خان شعیب، سید اسلم شاہ، مہرندیم، راجہ عبدالقیوم اور اظہرشاہ شامل ہیں۔کشمیرکونسل ای یوکے چیئرمین علی رضاسید نے اس موقع پر کہاکہ ہم اس لیے احتجاج کررہے ہیں کیونکہ بھارت نے کشمیریوں پر مظالم کی انتہاکردی ہے۔ گزشتہ چند سالوں سے کشمیریوں کے خلاف بھارتی ریاستی دہشت گردی میں اضافہ ہوا اور اسی وجہ سے مظلوم کشمیریوں کو گونا گوں مشکلات کا سامنا ہے ۔اہم سیاسی رہنما اور انسانی حقوق کے کارکن نظربند اور گرفتار ہیں۔ بھارت کشمیریوں کی وسیع پیمانے پر نسل کشی کررہا ہے اور نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ وادی میں آبادی کا تناسب تبدیل کرکے کشمیریوں کی شناخت ختم کرنے کے درپے ہے۔علی رضا سید نے کہاکہ ہم بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیرکی آزادی کے لیے اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے۔ بھارت کشمیریوں کے خلاف سنگین جرائم میں ملوث ہے اور ہم بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کرناچاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم اس وقت تک بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ مناتے رہیں گے جب تک جموں و کشمیرکو بھارت سے آزادی نہیں مل جاتی۔دیگر مقررین نے بھی زور دیا کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم بند کئے جائیں، تمام کشمیری نظربندوں کو رہا کیا جائے اور مقبوضہ جموں و کشمیر سے بھارتی فوجیوں کا انخلا ء کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ عالمی برادری بھارت پر دبائو ڈالے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینے کا وعدہ پورا کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button