بی جے پی بھارت کی تاریخ میں سب سے بدعنوان سیاسی جماعت ہے: منوج جھا
نئی دہلی:بھارت میں راشٹریہ جنتا دل(آر جے ڈی) کے سینئر رہنما منوج جھا نے کہا ہے کہ انتخابی بانڈز کے اعداد و شمار سے ثابت ہوا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی بھارت کی تاریخ میں سب سے کرپٹ سیاسی جماعت ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق منوج جھا نے بھارتی سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر دستیاب اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ بی جے پی کے قوم پرستی کے دعوئوں کی نفی کرتے ہیں اور سیاسی فائدے کے لیے مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے غلط استعمال کو ظاہر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار بی جے پی کے قوم پرستی کے دعوئوں کی نفی کرتے ہیں۔انہوں نے پٹرول کی قیمتوں میں معمولی کمی کے بعد سوشل میڈیا پر نریندر مودی کی تعریف کرنے پر بی جے پی رہنمائوں کا مذاق اڑاتے ہوئے اسے چاپلوسی قرار دیا۔انہوں نے لوک سبھا انتخابات سے قبل پٹرول کی قیمتوں میں محض 2 روپے فی لیٹر کمی کرنے کے حکومت کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے اسے عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش قراردیا ۔ منوج جھا نے بی جے پی اور کارپوریٹ مفادات کے درمیان مذموم رابطوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ جن پرائیویٹ کمپنیوں پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے چھاپے مارے انہیں کمپنیوں نے بعد میں انتخابی بانڈز خریدے۔