بھارت

آسام: دھماکے سے ریل پٹری کو نقصان، ٹرینیں متاثر ، مسافروں کو مشکلات

کوکراجھار: شورش زدہ بھارتی ریاست آسام میں بارودی مواد کے دھماکے کے باعث ریلوے پٹری کو شدید نقصان پہنچا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دھماکہ آج علی الصبح آسام کے ضلع کوکراجھار میں میںہوا، جس سے ریل سروس متاثر ہوئی اور مسافروں کو شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑا۔
دھماکے سے ٹریک کے ایک حصے کو شدید نقصان پہنچا۔کئی ٹرینوں کو قریبی اسٹیشنوں پر روک دیا گیا جس سے سیکڑوں مسافر پھنس گئے اور بڑے پیمانے پر بے چینی پھیل گئی۔ محکمہ ریلوے، سیکورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں نقصان کا جائزہ لینے اور تحقیقات شروع کرنے کے لیے فوری طور پرجائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
حکام نے بتایا کہ اس واقعے سے 8 سے 10 ٹرینوں میں تاخیر ہوئی، جس کے بعد شمال مشرقی سرحدی ریلوے (این ایف ریلوے) کے تحت علی پور دوار ڈویڑن کے سلاکاٹی اور کوکراجھار اسٹیشنوں کے ارد گرد گشت تیز کر دیا گیا۔
اس دھماکے نے ایک بار پھر بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں امن و امان کی نازک صورتحال کو اجاگر کیا ہے جہاں بھارت سے علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں ۔ KMS-07/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button