بھارت

بھارت کے عوام نے بی جے پی کی نفرت کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے:اسدالدین اویسی

asad din owaisiحیدرآباد:
بھارت میں مجلس اتحاد المسلمین کے صر بیرسٹراسدالدین اویسی نے کہاہے کہ گزشتہ 10سال سے ملک کے عوام بی جے پی کی نفرت کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اسد الدین اویسی نے لوک سبھا کی حیدرآباد نشست سے پانچویں مرتبہ کامیابی حاصل کرنے کے بعد عوام کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ بھارت کے عوام نے نفرت کی سیاست سے تنگ آکر انتخابات میں بی جے پی کے خلاف ووٹ دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے اب کی بار400پارکاجوخواب دیکھا تھا وچکناچورہوگیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی لوک سبھا انتخابات میں 400 زائد نشستوں کا خواب دیکھ رہی تھی تاہم عوام نے بی جے پی کی نفرت کی سیاست کو مسترد کردیا ہے ۔ اسد الدین اویسی نے کہاکہ بی جے پی انتخابات میں واضح اکثریت سے محروم رہی ہے اور اسے اب حکومت کی تشکیل کیلئے دیگر جماعتوں سے اتحاد کرنا پڑے گا ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button