بھارت

آر ایس ایس سے متاثر ہ ہندو جی سی سی ممالک میں لیسٹر جیسی کشیدگی پیدا کرسکتے ہیں: عرب صحافی

 

لیسٹر 19ستمبر (کے ایم ایس)بے گناہ مسلمانوں پر ہندو جنونیوں کے بڑھتے ہوئے حملوں کے خلاف اتوار کے روز برطانیہ کے شہر لیسٹر میں ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جبکہ ایک معروف عرب صحافی نے ٹویٹر پرخبردار کیا کہ آر ایس ایس کے نظریے سے متاثرہ ہزاروں ہندو خلیج تعاون کونسل میں شامل ممالک میں بھی لیسٹر جیسی کشیدگی پیداکر سکتے ہیں۔
شہر کے بلگریو روڈ پر منعقدہ مظاہرے میں پاکستانی اور کشمیری برادری سمیت تمام خطوں کے مسلمانوں نے شرکت کی۔اس سے قبل28اگست کو دبئی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے کرکٹ میچ کے بعد سینکڑوں ہندوئوں نے شہر کی سڑکوں پر مسلمانوں پر حملے کئے۔ مسلح ہندوئوں نے مسلمانوں اور آس پاس کے علاقوں میں ان کی رہائش گاہوں پر حملہ کیا۔مسلمانوں پر تشدد نے کمیونٹی کو اتوار کو ہندو حملوں کے خلاف شہر میں احتجاجی مظاہرے کرنے پر مجبور کر دیا۔ایک مشہور عرب صحافی عبداللہ العمادی نے ٹویٹر پر لکھا کہ لیسٹر میں ہندو مسلم کشیدگی کسی بھی شہر میں ہو سکتی ہے جہاں وہ ایک ساتھ رہتے ہیں۔ کیا اسے جی سی سی ممالک کے لیے ابتدائی انتباہ سمجھا جا سکتا ہے جو لاکھوں ہندو کارکنوں کی میزبانی کرتے ہیں کیونکہ ان میں سے ہزاروں آر ایس ایس کے خیالات سے متاثرہ ہو سکتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button