مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی انتخابات سے قبل مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کر دیاگیا ہے ، محبوبہ مفتی

peoples-democratic-party-pdp-president-mehbooba-muftiسرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارتی پارلیمانی انتخابات سے قبل مقبوضہ علاقے کو ایک جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کو انکے حالیہ بیان پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جس میں انہوں نے کہاتھا کہ جموں وکشمیر کے عوام سے انکے خصوصی حقوق پہلے ہی چھین لیے گئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ امیت شاہ انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے جموں وکشمیر کے لوگوں کے حق رائے دہی کو چھیننا چاہتے ہیں اوراپنی اے، بی اور سی ٹیمیں جتوا کر پارلیمنٹ میں بھیجنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے تحت منصفانہ انتخابات کا سوال ہی نہیں پیداہوتا ۔محبوبہ مفتی نے کہاکہ امیت شاہ نے پہلے ہی کشمیری سیاسی جماعتوں پر پابندیاں عائد کر کشمیریوں کاگلہ گھونٹ دیا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button