مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیرکے عوام حق خود ارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں: رپورٹ

2-60

اسلام آباد24مارچ(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لوگ اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لئے جدوجہد کررہے ہیں جس کا وعدہ ان سے اقوام متحدہ نے کررکھا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق کشمیریوں کی جدوجہد آزادی آج ایک مقامی عوامی تحریک ہے اور اسے عالمی سطح پر ایک منصفانہ جدوجہد کے طور پرتسلیم کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ تحریک آزادی کشمیر کا مقامی تشخص روزانہ کی بنیاد پر دی جانے والی کشمیریوں کی قربانیوں سے عیاں ہے اور بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد مقبوضہ علاقے کے عام عوام کے جذبات کی  عکاسی کرتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ کشمیر یوں کی جدوجہدآزادی کو سپانسرشدہ قرار دینے کے مودی کے منصوبے کا مقصد اسے بدنام کرنا ہے لیکن انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ آزادی کی جدوجہد کرنے والے لوگوں کو دہشت گردی سے نہیں جوڑا جا سکتا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت  کشمیریوں کی مقامی جدوجہد آزادی کو سپانسر شدہ قرار دے کر دنیا کو بے وقوف نہیں بنا سکتا اور مودی حکومت کشمیریوں کی مقامی تحریک کو سپانسرشدہ قرار دینے کے اپنے مذموم عزائم میں ناکام رہے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ کشمیریوں کی مقامی تحریک آزادی کامیاب ہوکررہے گی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button