مقبوضہ جموں و کشمیر
پونچھ :بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک
جموں:
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر کے ضلع پونچھ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہو گیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دھماکہ ضلع کے علاقے منڈی کے قریب لائن آف کنٹرول کے سیکٹر سوجیان کے قریب ہوا۔ہلاک ہونیوالے بھارتی فوجی کی شناخت حوالدار سبھاش کے طور ہوئی ہے۔ بھارتی حکام نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔