بھارت

بھوپال : ہولی کی تقریب کے دوران آگ لگنے سے 14پجاری جھلس گئے

firecracker blast indiaبھوپال: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہولی کے تہوار کے دوران آگ لگنے سے پجاریوں اور سنتوں سمیت 14افرادجھلس کر زخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریاست کے شہر اجین میں واقع جیوترلنگ مہاکلیشور مندر میں ہولی کی تقریب جاری تھی ، بھسم آرتی کے دوران آگ بھڑک اٹھی ۔ بھسم آرتی کے دوران گربھ گرہہ اور اس کے باہر گلال اڑایا جا رہا تھاکہ گلال پوجا کی تھالی پر جا گرا، جس کے باعث آگ بھڑک اٹھی ۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے مندر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آتشزدگی میںپجاریوں اور سنتوں سمیت14پنڈٹ جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں مختلف اضلاع کے ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیا ہے جبکہ 8زخمیوں کو اندورمنتقل کیاگیا ہے ۔واقعہ کی مجسٹریل انکوائری کا حکم دیا گیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button