بھارت

کرناٹک:”حجاب ہمارا حق ہے“کی گرافٹی منظر عام پر آنے کے بعد حالات کشیدہ

بنگلورو18مارچ( کے ایم ایس) بھارتی ریاست کرناٹک کے علاقے Malpe Bailakere میں ایک عمارت کی دیوار پر” حجاب ہمار حق ہے“لکھا ہواپایا گیا ہے جس کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہوگئے۔
حجاب کے حوالے سے کرناٹک ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف دیوار پر گرافٹی منظر عام پر آنے کے بعد حالات کشیدہ ہوجانے کیوجہ سے پولیس کو شہر میں سیکورٹی بڑھانا پڑی۔ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف ریاست بھر میں مسلمانوں نے مکمل ہڑتال کی اور انکی دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے۔ کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو کے مسلم آبادی والے علاقوں میںبھی ہڑتال کی گئی ۔ محمد ارشاد نامی صحافی نے اپنے ٹویٹر پر ہڑتال کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button