بھارت

نیویارک :موہن بھاگوت کے دورہ امریکہ کے خلاف سینکڑوں افراد کا احتجاج

نیویارک:نیویارک کے میڈیسن اسکوائر گارڈن کے باہر سینکڑوں افراد نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس)کے سربراہ موہن بھاگوت کی ایک تقریب میں شرکت کے خلاف زبردست احتجاج کیا اور امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہندوتوا تنظیم کے سربراہ کا ویزا منسوخ اور ہندو قوم پرست تنظیم پر پابندی عائد کرے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، انڈین امریکن مسلم کونسل اور متعدد مذہبی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے کارکنوںنے ہندوتوا تنظیم کے سربراہ کے دورہ امریکہ کے خلاف احتجاج کیا ۔مظاہرہ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کی جانب سے موہن بھاگوت کا ویزا منسوخ کرنے اور آر ایس ایس کے خلاف پابندیوں کی سفارش کے چند روز بعد کیا گیاہے۔ میڈیسن اسکوائر گارڈن کے باہرمظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور انہوں نے آر ایس ایس اور اس کی قیادت کے خلاف نعرے بازی کی۔ احتجاج میں مختلف مذاہب اور سماجی پس منظر سے تعلق رکھنے والے افاد نے شرکت کی، جو آر ایس ایس کی ہندو بالادستی پر مبنی نظریے اور مذہبی اقلیتوں کے خلاف تشدد کے ریکارڈ کی مخالفت کرتے ہیں۔امریکی کانگریس کے امیدوار اور نیویارک سٹی کے سابق کمپٹرولر بریڈ لینڈر بھی احتجاج میں شریک ہوئے۔ انہوں نے کہا،ہم یہاں آر ایس ایس کو نہ کہنے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔انہوں نے میڈیسن اسکوائر گارڈن پر منعقدہ تقریب کو نفرت سے بھرپور فاشسٹ اجتماع قرار دیا۔نیویارک سٹی کونسل کی رکن جولی وان نے بھی میڈیسن اسکوائر گارڈن کی جانب سے موہن بھاگوت کی میزبانی پر تنقید کی اور کہا کہ نیویارک شہر نفرت پر مبنی نظریات کو مسترد کرتا ہے۔ انہوں نے ایک ایسی کے سربراہ کو پلیٹ فارم فراہم کرنے کی مذمت کی جسے ان کے بقول مذہبی اقلیتوں کے خلاف کئی دہائیوں کے تشدد سے جوڑا جاتا ہے۔ انڈین امریکن مسلم کونسل کی بورڈ رکن صفا احمد نے احتجاج سے آر ایس ایس قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک شہر انہیں مسترد کر رہا ہے اور آر ایس ایس کو ایک ایسے گروہ کے طور پر یاد کیا جائے گا جو دوسروں کی شناخت مٹانے کے ذریعے اپنی شناخت پر فخر حاصل کرنے کی کوشش کرتا رہا۔ ہندوز فار ہیومن رائٹس کے انوراگ کھنڈیلوال نے کہا کہ احتجاج کا مقصد ان کوششوں کو بھی مسترد کرنا ہے جن کے ذریعے آر ایس ایس کے نظریاتی منصوبے کو مذہبی یا ثقافتی اتحاد کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالات انتہائی مایوس کن ہیں، لیکن وہ خاموش رہنے سے انکار کرتے ہیں۔ امریکا میں شہری حقوق اور بین المذاہب کی 65تنظیموں نے رواں ہفتے میڈیسن اسکوائر گارڈن کی تقریب کی مذمت کی جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کو خطوط لکھ کر موہن بھاگوت کو امریکا میں داخلے سے روکنے کا مطالبہ کیاتھا۔نیویارک سٹی کے میئر زوہران ممدانی نے بھی تقریب کی مخالفت کی تھی۔ سٹی کونسل کے ارکان شانا حنیف، لنکن ریسٹلر اور جولی وان کے علاوہ بریڈ لینڈر نے میڈیسن اسکوائر گارڈن سے پروگرام منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button