مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر میں آبادکاری کے نوآبادی منصوبے پر تیزی سے عمل پیرا ہے، رپورٹ

WhatsApp Image 2024-04-05 at 10.29.46 AM

اسلام آباد:نریندر مودی کی زیر قیادت ہندو توا بھارتی حکومت بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کیلئے آبادکاری کے نوآبادیاتی منصوبے پر تیزی سے عمل پیرا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا بنیادی مقصد ہی کشمیریوں کی زمینیں چھین کر ان پر بھارتی ہندوﺅں کو بسانا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت مقبوضہ علاقے میں سرمایہ کاری کے نام پر بھارتی سرمایہ داروں کو وہاں لارہی ہے جبکہ مقامی تاجروں کو انکی روزی روٹی سے محروم کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی انتظامیہ نے اب تک لاکھوں بھارتی ہندوﺅں کو مقبوضہ علاقے کے ڈومیسائل سرٹیفکیٹس جاری کیے ہیں۔ کشمیریوں سے انکے گھر، اراضی اور دیگر املاک چھینی جا رہی ہیں اور انہیں نوکریوں سے برطرف کر کے مفلوک الحال بنایا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں کہاگیا کہ بھارت عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے میں عالمی قوانین اور اصول و ضوابط کی دھجیاں اڑا رہا ہے ، علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بھی صریح خلاف ورزی ہے۔
رپورٹ میں بین الاقوامی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ مودی حکومت کو مسلم اکثریتی جموں و کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے سے روکے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button