مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت میں پراسرار بخار سے متعدد بچے ہلاک

چنڈی گڑھ 15 ستمبر (کے ایم ایس )
بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع پلول کے گائوں چلی میں پراسرار بخار کی وجہ سے کم سے کم 12بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کم سے کم 45دیگر افراد جن میں 35بچے شامل ہیں میں اس پراسرار بخار کی علامات موجود ہیںجن کا مختلف نجی ہسپتالوںمیں علاج معالجہ جاری ہے۔ مقامی لوگ ان ہلاکتوں کی وجہ کو ڈینگی بخار قراردے رہے ہیں تاہم انتظامیہ ڈینگی بخار سے موت کی تردید کر رہی ہے۔ محکمہ صحت کی ٹیمیں گھروں میں جا کر لوگوں میں آگاہی پید ا کر رہی ہیں اور بخار سے متاثرہ افراد کے کورونا ٹیسٹ بھی کئے جارہے ہیں۔ سینئر میڈیکل افسر ہتھین ڈاکٹر وجے کمار نے کہاہے کہ بخار کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے کوشش جاری ہیں۔انہوںنے بتایا کہ لوگوں کے کورونا وائرس ،ڈینگی اور ملیریاکے ٹیسٹ کئے جارہے ہیں اور بخار میں مبتلا 80لوگوں کے نمونے لئے گئے ہیں۔ابھی تک محکمہ صحت بخار کی اصل وجہ کی تصدیق نہیں کر سکی ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں شدید خوف پایا جاتا ہے ۔بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر فیروز آباد میں بھی ڈینگی اور وائرل بخار کی وجہ سے گزشتہ تین ہفتوں کے دوران کئی بچوںکی موت واقع ہو چکی ہے ۔ایک اور بھارتی ریاست مغربی بنگال کے قصبے سلی گوری میں بھی بیسیوںبچے بخار اور سانس کے امراض میں مبتلا ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button