مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری عوام بھارتی رہنماﺅں کے کھوکھلے وعدوں سے تنگ آچکے ہیں، رہنما نیشنل کانفرنس

kسری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رہنماوں اور بھارتی پارلیمنٹ کے ارکان میاں الطاف احمد اور آغا سید روح اللہ مہدی نے نریندر مودی کی طرف سے سرینگر میں کیجانے والی حالیہ تقریر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام بھارتی رہنماو¿ں کے کھوکھلے وعدوں سے تنگ آچکے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے رہنماﺅں نے سری نگر میں جاری ایک بیان میں بھارتی وزیر اعظم پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں اسمبلی انتخابات، ریاستی حیثیت کی بحالی اور ترقی سے متعلق اپنے وعدوں کی پاسداری کے لیے ٹھوس کارروائی کریں۔
انہوںنے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں 14 لاکھ سے زائد پڑھے لکھے افراد بے روزگار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ خالی وعدوں کا نہیں بلکہ عملی طورپر کچھ کرنے کا وقت ہے۔
انہوںنے کہا کہ نریندر مودی نے سرینگر میں جس یوگا تقریب میں شر کت کی اس میں یہاں کے سرکاری ملازمین اور سکول بچوں کو پکر کر لےجایا گیا، ملامین کو تقریب میں حاضر ہونے کا حکمنامہ سنایا گیاجہاں انہیں ننگے پاﺅں چلنے پر مجبور کیا کیا ۔ نیشنل کانفرنس کے رہنماﺅں نے کہا کہ یہ ملازمین کے بنیادی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button