مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں سے اغوا ہونے والی نوعمر لڑکی بھارتی شہر پونے سے بازیاب

جموں21دسمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پولیس نے بتایاکہ گزشتہ ماہ جموں خطے کے ضلع سانبہ سے اغوا ہونے والی ایک نابالغ لڑکی کو بھارتی شہرپونے سے بازیاب کرلیا گیاہے ۔
پولیس نے بتایاکہ لڑکی 16نومبر کو لاپتہ ہوگئی تھی۔ وہ اسکول سے واپس نہیں آئی تو اس کے اہل خانہ نے اس کی تلاش شروع کردی تاہم لڑکی کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔لڑکی کے والد نے بڑی برہمنہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔پولیس نے بتایاکہ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ لڑکی کو نامعلوم افراد نے اغوا کیا ہے اور اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔بالآخر وہ بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے سے برآمد ہوئی اور اغوا کار مہندر نشادکوجس کا تعلق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے علاقے بلاس پور سے ہے، گرفتار کر لیا گیاہے۔ پولیس نے بتایاکہ قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد لڑکی کو اس کے والدین کے حوالے کیاگیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button