مقبوضہ جموں و کشمیر

ایل اے بی، کے ڈی اے کی مطالبات نہ ماننے کی صورت میں احتجاجی تحریک چلانے کی دھمکی

LAB-KDA

لہہ12:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لداخ خطے کی لہہ ایپکس باڈی اور کرگل ڈیموکریٹک الائنس نے لہہ میں منعقدہ ایک مشترکہ اجلاس کے دوران علاقے کو ریاست کا درجہ دینے اور چھٹے شیڈول کے تحت سیاسی حقوق کی فراہمی کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دونوں تنظیمیںجو مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں کی نمائندگی کرتی ہیں، 2019میں دفعہ370کی منسوخی کے بعد سے اپنے چار نکاتی ایجنڈے کی حمایت میں ایک تحریک کی قیادت کر رہی ہیں۔ اجلاس میں بھارتی حکومت کو خبردار کیا گیاکہ اگر کوئی جواب نہ دیا گیا تو احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔ اجلاس کے شرکاء نے اپنے مطالبات پر زور دیتے ہوئے کہاکہ لہہ ایپکس باڈی اور کرگل ڈیموکریٹک الائنس کی کور کمیٹی مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے دوبارہ اجلاس کرے گی۔ لداخ سے رکن اسمبلی حاجی حنیفہ جان نے یقین دلایا کہ وہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر لداخ کے لوگوں کے مطالبات کو اجاگر کرتے رہیں گے۔لداخی رہنمائوں نے بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا اگر مودی حکومت نے جواب نہ دیا تو وہ احتجاج کا راستہ اختیار کرنے کے لیے تیار ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button