مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: نیشنل کانفرنس کا انتخابی حد بندی مشق کو روکنے کامطالبہ

سرینگر01 جنوری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس نے حد بندی کمیشن کی تجاویز کے مسودے پر اپنا ردعمل پیش کرتے ہوئے 5 اگست 2019 کے بھارتی فیصلوں کے قانونی چیلنج کے پیش نظر حد بندی مشق کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمنٹ حسنین مسعودی نے کہا کہ کمیشن کی تجاویز پر این سی کے تین ارکان پارلیمنٹ کا جواب جمع کرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کا موقف یہ ہے کہ حد بندی کمیشن کی مشق آئینی اخلاقیات، آئینی وقار اور آئینی اقدار کو مجروح کرتی ہے۔ انہوں نے تنظیم نو ایکٹ کو بھارتی سپریم کورٹ کے سامنے چیلنج کا سامنا ہے اور وہ اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ آیا یہ آئینی ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسے آئینی طور پر مشتبہ قانون سمجھتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button