مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارت میں مسلمانوں کے خلاف این آئی اے کا کریک ڈائون،15گرفتار
نئی دہلی: بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی مختلف ٹیموں نے مہاراشٹر اورکرناٹک میں داعش کے خلاف کارروائیوں کے نام پر44مقامات پر چھاپے مارے اور15مسلمانوں کو گرفتارکرلیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق این آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں داعش کا ایک رہنما بھی شامل ہے جو نئے بھرتی ہونے والوںسے بیعت لے رہا تھا۔انہوں نے کہاکہ این آئی اے کی متعدد ٹیموں نے ہفتے کی صبح مہاراشٹر کے علاقوں پڈھا-بوریوالی، تھانے، میرا روڈ اور پونے اور کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں تقریبا 44مقامات پر چھاپے مارے اور 15ملزمان کو مبینہ طور پر دہشت گردی اورکالعدم تنظیم سے متعلق سرگرمیوں کو فروغ دینے کے الزام میں گرفتار کیا۔