مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی وزیر اعظم کا دورہ کشمیر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے: سرجان برکاتی

11سرینگر:  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما اور تحریک فکر و اعتقاد کے چیئرمین مولانا سرجان برکاتی نے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کے دورہ کشمیرکو دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش قراردیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مولانا سرجان برکاتی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ جموں وکشمیر دنیا کی ایک کھلی جیل ہے جہاں دس لاکھ سے زائد بھارتی فوجی تعینات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فوجیوں کے سائے تلے تقریب منعقد کرنا بین الاقوامی برادری کو یہ تاثر دینے کی کوشش ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالات معمول کے مطابق ہیں۔ انہوں نے والدین پرزوردیاکہ وہ اسکولوں اور کالجوں میں بھارت کی ثقافتی اور ہندوتوا تہذیب کی یلغار کی مخالفت کریں۔مولانا سرجان برکاتی نے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں حریت رہنمااور نوجوان جیلوں میں پابند سلاسل ہے جبکہ آئے روز غیر قانونی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ لوگوں کی جائیدادیں ضبط اور تباہ کر نے کی مہم جاری ہے تاکہ انہیں حق خودارادیت کے حصول کیلئے جاری جائز جدوجہد ترک کرنے پر مجبورکیاجا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے پیدائشی حق ، حق خود ارادیت پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ سرجان برکاتی نے کہاکہ خطے میں پائیدار امن کے لئے مسلہ کشمیر کا پر امن حل ناگزیر ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button