مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی حکومت میں جموں و کشمیر کا وجود خطرے میں ہے، محبوبہ

جموں19 جنوری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دور حکومت میں جموں و کشمیر کا وجود خطرے میں ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے جموں میں سرحدی پٹی آر ایس پورہ کے نوجوانوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت نے پورے مقبوضہ جموںوکشمیر کو ایک تجربہ گاہ میں تبدیل کر دیا ہے جہاں روز تجربات کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو ناامیدی کی طرف دھکیل دیا گیا ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی بڑے کارپوریٹ اداروں اور صنعت کاروں کے ساتھ مل کر جموں و کشمیر کے وسائل کا استحصال اور لوٹ مار کر رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ جموں و کشمیر میں آنے والے بڑے کارپوریٹ ادارے باہر سے لوگوں کو ملازمت پر رکھ رہے ہیں جبکہ ہمارے بے روزگار نوجوان روزی روٹی کے لیے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button