مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں فرقہ وارانہ ایجنڈے پر عمل پیرا ہے: محبوبہ مفتی

mehmboba mufti

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میںفرقہ وارانہ ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ مودی حکومت بے بنیاد الزامات پر مسلمان ملازمین کو سرکاری ملازمتوں سے برطرف کر رہی ہے۔پی ڈی پی کی سربراہ نے کہا کہ مودی حکومت ہلاکتوں کو روکنے میں ناکام ہوچکی ہے اور موجودہ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کے 32ماہ کے دور میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیکورٹی میں کوتاہی کے ذمہ داروں کا احتساب کیا جائے اوران کے خلاف کارروائی کی جائے۔ محبوبہ مفتی کا یہ بیان ضلع ڈوڈہ میں ایک افسر سمیت پانچ بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے ایک دن بعد آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ ڈی جی پی سیاسی بنیادوں پر کارروائیوںاور ان کی پارٹی، صحافیوں اور عام لوگوں کو نشانہ بنانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے پولیس کی قیادت میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ تحقیقات کوہتھیار کے طورپر استعمال کرنے ا ور بے گناہ لوگوں پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون کے نفاذ کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button