امریکی فارن پالیسی میگزین نے پاکستانی F-16طیارہ مار گرانے کے بھارتی دعوے کوبے نقاب کردیا
اسلام آباد23 نومبر (کے ایم ایس)
امریکی فارن پالیسی میگزین نے بھارتیہ فضائیہ کے پائلٹ گروپ کیپٹن ابھی نندن ورتھمان کی جانب سے فروری 2019 کو فضائی لڑائی کے دوران ایک پاکستانی F-16 لڑاکا طیارے مارگرانے کے دعویٰ کو بے نقاب کرتے ہوئے امریکی حکام کے حوالے کہاہے کہ انہوں نے حال ہی میں پاکستان کو دیے گئے F-16طیاروں کی گنتی کی ہے اور اسے دیئے گئے تمام طیارے موجود ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق امریکہ میںقائم فارن پالیسی میگزین نے ایک رپورٹ میں صورتحال سے براہ راست آگاہی رکھنے والے دو اعلی امریکی دفاعی اہلکاروں کے حوالے سے کہا ہے کہ ہندوستان کا یہ دعویٰ کہ ابھی نندن نے فروری2019 میں ایک پاکستانی F-16 طیارہ مار گرایاتھا درست نہیں ہو سکتاکیونکہ امریکی حکام نے حال ہی میں اسلام آباد کے F-16طیاروں کی گنتی کی اور ان میں سے کوئی بھی لاپتہ نہیںہے ۔
واضح رہے کہ پیر کے روز بھارت نے اپنے پائلٹ گروپ کیپٹن ابھی نندن کو پاکستانی F-16طیارہ مار گرانے پر ویر چکرایوارڈ سے نوازا ہے ۔ لڑاکا طیارے کو مار گرانے کے بھارت کے دعوے کو پاکستان اور بعد میں امریکہ دونوں نے مسترد کر دیا تھا۔