مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی فوج کے سربراہ کاکنٹرول لائن پر جنگ بندی سے متعلق دعویٰ گمراہ کن ہے ۔آئی ایس پی آر
راولپنڈی 04 فروری (کے ایم ایس) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے کنٹرول لائن (ایل او سی) پر جنگ بندی سے متعلق بھارتی آرمی چیف جنرل ایم ایم نروانے کے دعوے کو قطعی طور پر مسترد کر دیاہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارتی فوج کے سربراہ کا کنٹرول لائن پر طاقت کی بنیاد جنگ بندی کا دعوی اضح طور پر گمراہ کن ہے۔انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ جنگ بندی پر اتفاق صرف کنٹرول لائن کے دونوں طرف رہنے والے کشمیری عوام کے تحفظ کے بارے میں پاکستان کے خدشات کی وجہ سے کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ کسی بھی فریق کو اسے اپنی طاقت یا دوسرے کی کمزوری کے طور پر پیش نہیں کرنا چاہیے۔