مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں: بھارتی فوجیوں نے پونچھ میں ایک نوجوان شہید کردیا


جموں26نومبر(کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پونچھ میں ایک نوجوان کو شہید کر دیاہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے بھمبرگلی Bhimber Gali میں ایک پر تشدد آپریشن کے دوران شہید کیا۔آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا ا ٓپریشن جاری تھا۔
یاد رے کہ بھارتی فوجیوں نے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے قریب واقع علاقوں سرنکوٹ ، مینڈھر ، تھنہ منڈی اور دیگر مقامات پر گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے آپریشن شروع کر رکھا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button