مودی حکومت سرکاری املاک بیچنے میں مصروف ہے ،راہل گاندھی
نئی دلی 26 اگست (کے ایم ایس )
بھارت میں کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے ملک میںمہلک کورونا وبا مسلسل تیزی سے پھیلنے پر تشویش ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت صرف ملک کی جائیداد فروخت کرنے میں مصروف ہے اور اسے لوگوں کو کورونا سے بچانے کی کوئی پرواہ نہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہل گاندھی نیایک ٹویٹ میں طنز کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت ملک کا سب کچھ فروخت کر رہی ہے اور اس کی توجہ پیسہ کمانے پر ہے، اس لئے لوگوں کو خود مہلک وبا سے بچنے کی فکر کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں کورونا کیسز مسلسل بڑھ رہے ہیں اور وبا کی آئندہ لہر کوروکنے کیلئے ویکسی نیشن پروگرام میںتیزی لاناہوگی۔ انہوںنے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنا خیال خودرکھیں کیونکہ مودی حکومت سرکاری املاک بیچنے میں مصروف ہے۔ خیال رہے کہ بھارت میں کورونا کیسز گزشتہ دودنوں سے تیزی سے بڑھ رہے ہیںاور گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 46ہزار164نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 607افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 25 لاکھ 58ہزار 530ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتوںکی مجموعی تعدادچارلاکھ 36ہزار365 تک پہنچ گئی ہے۔بھارت میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی شرح پھر سے بڑھ کر 1.03فیصد گئی ہے