محاصرے اور تلاشی
جموں : راجوری میں بھارتی فوجیوں کی تلاشی اور محاصرے کی کارروائی
جموں:
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں بھارتی فوجیوں نے تلاشی اور محاصرے کی ایک بڑی کارروائی شروع کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ضلع کے علاقے تھنہ منڈی میں کارروائی شروع کی ہے۔علاقے کے گائوں کیہروٹ میں آج شام فائرنگ کے واقعے کے بعد فوجی کارروائی شروع کی گئی ہے۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔