محاصرے اور تلاشی

کوکرناگ میں بھارتی فورسز کا آپریشن 5ویں روز بھی جاری

سرینگر 16 ستمبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع اسلام آباد کے علاقے کوکرناگ گڈول میں آج مسلسل 5ویں روز بھی محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیاں جاری رکھیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاوں نے آپریشن کا آغاز منگل کے روز کیا تھا۔ بھارتی فوج آپریشن میں ہیلی کاپٹروں اور اسرائیلی ساختہ ڈرون طیاروں کا استعمال کرہی ہے۔
بدھ کو اسی علاقے میں ہونے والے ایک حملے میں بھارتی فوج کا ایک کرنل، ایک میجر، ایک سپاہی اور پولیس کا ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ(ڈی ایس پی) مارا گیا تھا۔آپریشن میں اسرائیلی ساختہ ڈرون طیاروںکا استعمال اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت اور اسرائیل کشمیر اور فلسطین میںآزادی کی منصفانہ تحریکوں کو دبانے کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعاون کر رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button