ہلاکتیں

کٹھوعہ حملے میں بھارتی پولیس کا ایک اہلکار ہلاک ، افسرزخمی

جموں : غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع کٹھوعہ میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی کے دوران ایک حملے میں بھارتی پولیس کا ایک اہلکار ہلاک اورایک افسر زخمی ہوگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے حملہ ضلع کے علاقے بلاور میںکیا۔ حملے میں بھارتی پولیس کا ایک ہیڈکانسٹیبل ہلاک اورایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر زخمی ہوگیا۔ اس سے قبل ضلع کولگام میں ایک حملے میں چاربھارتی فوجی اورایک پولیس اہلکار زخمی ہوا تھا۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button