ہلاکتیں

مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی فورسز نے کلگام میں کشمیری نوجوان کو شہید کردیا

سری نگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے ضلع کولگام میں آج ایک 22 سالہ کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے امتیاز احمد ماگرے نامی نوجوان کو ضلع کے علاقے مزگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران گرفتار کر نے کے بعد گولیاں مار دیں ۔ فوجیوں نے بعد ازاں نوجوان کی لاش نالے میں پھینک دی۔شہید کی لاش ضلع کے علاقے اڈبل وٹو میں نالے سے برآمد ہوئی۔مقامی لوگوںکا کہنا ہے کہ امتیاز ماگرے مزدوری کا کام کرتا تھا۔
بھارتی پولیس نے تسلیم کیا ہے کہ امتیاز احمد ماگرے کو جنگل میں آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا ۔
بھارتی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ نوجوان نے نالے میں چھلانگ لگا کر خود کشی کی ۔ تاہم مقامی لوگوں نے فورسز کے دعوے کو مستر د کرتے ہوئے کہاکہ فوجیوں نے امتیاز احمد کو گولیاں مار کر شہید کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button