ہلاکتیں

کپواڑہ سڑک حادثے میں بھارتی پولیس کااہلکار ہلاک

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ضلع کپواڑہ کے علاقے مژھل میں سڑک کے ایک حادثے میں بھارتی پولیس کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے تصدیق کی ہے کہ مذکورہ پولیس اہلکار کی گاڑی مژھل میں حادثے کا شکار ہو گئی۔پولیس نے بتایاکہ اس واقعے میں آئی آر پی 23ویں بٹالین کا ایک کانسٹیبل جاوید احمد ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button