محاصرے اور تلاشی

بھارتی فوجیوں کی کشتواڑ اور بارہمولہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے کشتواڑ اوربارہمولہ اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشتواڑ کے علاقے چترو میں بھارتی فوجیوں اور پیراملٹری اہلکاروں کی تلاشی اور محاصرے کی کارروئی آج دوسرے دن بھی جاری ہے ۔بارہمولہ کے علاقے کریری میں فوجیوں کی طرف سے گزشتہ شام کو شروع کی گئی پر تشدد کارروائی بھی جاری ہے ۔فوجیوں کی بڑی تعداد نے چترو اور کریری دونوں علاقوں کے داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر رکھی ہے ۔آخری اطلاعات آنے تک دونوں اضلاع میں فوجی کارروائیاں جاری تھیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button