محاصرے اور تلاشی
راجوری میں بھارتی فوجیوں کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائی
جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع راجوری میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع میں درہال کے علاقے ساگراوت کے گھنے جنگلات میں یہ آپریشن بھارتی فوج، پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فور س اورپولیس کی سپیشل آپریشنز گروپ نے مشترکہ طور پر شروع کیاہے۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔