محاصرے اور تلاشی

مقبوضہ کشمیر:ایس آئی اے کے ضلع پونچھ میں گھروں پر چھاپے

ff007ee8-6e02-455f-9ce7-fad6493d9a98جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نئی دلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے نے بھارتی پیراملٹری فورسز کے اہلکاروں کے ہمراہ ضلع پونچھ کے مختلف مقامات پر گھروں پر چھاپے مارے اورلوگوں کو ہراساں کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایس آئی اے کے اہلکاروں نے پیراملٹری فورسز کے ہمراہ ضلع میں کرمارہ اور دیگر مقامات پر کئی گھروں پر چھاپے مارے اور اہم دستاویزات اور موبائل اور لیپ ٹاپس قبضے میں لے لیے۔
ادھربھارتی فوجیوں نے کولگام اور راجوری اضلاع کے مختلف علاقوں میں جمعرات کو بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button