محاصرے اور تلاشی
ادھمپور ، کشتواڑ اضلاع میں تلاشی آپریشن جاری
جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے ادھمپور اور کشتواڑ اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فورسز اہلکاروں نے آج دوسرے روز بھی ضلع ادھم پور کے دیہات جوفر اور مارتا میں تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔
دریں اثنا ضلع کشتواڑ کے علاقے چترو میں بھی آج دوسرے روز تلاشی آپریشن جاری ہے۔ ایک سینئر پولیس نے کہا کہ علاقے میں آپریشن مشتبہ نقل وحرکت کے بعد شروع کیا گیا ۔
ادھربھارتی فورسز نے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہفراڈا ویلگام میں بارودی مواد برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔







