بھارت

کینیڈا نے ہائی کمشنر سمیت6بھارتی سفارتکاروں کو ملک بدرکردیا

اوٹاوا:سفارتی محاز پر بھارت کو ایک بڑا جھٹکا لگ گیاکیونکہ کینیڈا نے بھارتی ہائی کمشنر سنجے کمار ورما اور 5سفارتی اہلکاروں کو ملک بدرکردیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق خالصتان نواز سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجرکے قتل کیس کی وجہ سے بھارتی سفارتکاروں کو کینیڈا سے ملک بدرکیا گیا ہے۔اس سے قبل بھارت نے اپنی شرمندگی کو چھپانے کے لئے کینیڈا سے اپنے ہائی کمشنر اور سفارتکاروں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا،ان سفارتکاروں کو کینیڈا نے خالصتان نواز سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی تحقیقات میں شامل کیا تھا۔بھارتی وزارت خارجہ نے احتجاجا ًنئی دہلی میں کینیڈا کے ناظم الامور کو بھی طلب کیا۔ بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ کینیڈا میں موجود بھارتی سفارتکاروں کی سکیورٹی کے حوالے سے مودی حکومت کو کینیڈا کی موجودہ حکومت پراعتماد نہیں ہے۔بھارت جوابی اقدامات کا حق رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کا آغاز گزشتہ برس کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد ہوا تھا۔ کینیڈین وزیراعظم نے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا الزام بھارتی حکومت پر عائد کیا تھا۔بعد ازاں بھارت نے 41کینیڈین سفارتی حکام کو ملک چھوڑنے کا کہا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button