مقبوضہ جموں و کشمیر
راجوری سے ایک بچی کی لاش برآمد
جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری سے ایک بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بچی کی لاش ضلع کے علاقے تھنہ منڈی سے ملی ہے۔ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں ۔