بھارت

اندور:11سالہ مسلم بچے کو برہنہ کر کے زبردستی جے شری رام کے نعرے لگوائے گئے

 

بھوپال14اپریل (کے ایم ایس )
بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ اب بچوں میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کا ذہر صاف نظر آرہا ہے ۔
ایک تازہ واقعے میں ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں ایک نا بالغ 11 سالہ مسلم بچے کو تین ہندو بچوں نے جبرا برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور جے شری رام کے نعرے لگوائے ۔اطلاعات کے مطابق ملزمان نے جو خود بھی نابالغ تھے متاثرہ بچے کے زبردستی کپڑے اتارے اور اسے تشددکا نشانہ بنانے کے علاوہ زبردستی جے شری رام کے نعرے لگوائے ۔ ملزمان نے اس واقعے کی ویڈیو بھی بنائی۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں دکھایاگیا ہے کہ اندور کے علاقے نیپانیا میںایک برہنہ مسلم بچے سے زبردستی جے شری رام اور ہندوستان زندہ باد کے نعرے لگوائے جارہے ہیں ۔ پولیس نے اس سلسلے ملزمان کے خلاف اغوا سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔KMS

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button