تحریک حریت کا نظر بند حریت رہنماﺅں ، کارکنوں کی حالت زار پر اظہار تشویش
سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں” تحریک حریت جموںوکشمیر“ نے حریت رہنماﺅں اور کارکنوں کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکی فوری رہائی کا مطالبہ کیاہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق تحریک حریت جموںوکشمیر کے ترجمان نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ اس وقت حریت رہنماﺅں اور کارکنوں سمیت پانچ ہزار سے زائد کشمیری مقبوضہ علاقے اور بھارت کی جیلوں میں بند ہیں جنہیں طبی سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ اکثر نظر بند مختلف عوارض میں مبتلا ہو چکے ہیں اور انکی صحت خطرناک حد تک گرچکی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے کیلئے گزشتہ 77سے ان پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ کشمیری کسی صورت حق خود اردیت کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہونگے۔
انہوںنے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری نظر بند وں کی حالت زار کا نوٹس لیکر انکی رہائی کیلئے کردار ادا کرے۔