جموں وکشمیرپر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف کل مظفرآباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پاسبان حریت کے چیئرمین عزیر احمد غزالی، انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کے وائس چیئرمین مشتاق الاسلام اور عثمان علی ہاشم نے مظفرآباد میں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے میں خواتین ، بچے بزرگ اور نوجوان شرکت کریں گے۔مظاہرین جموں و کشمیر سے بھارتی فوجی انخلاء کا مطالبہ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ شرکاء سیاہ پرچم لہرائیں گے اور سیاہ پٹیاں باندھ کر بھارتی جبروا ستبداد کی مذمت کریں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کل صبح ساڑھے نوبجے سینٹرل پریس کلب کے سامنے مظاہرے میں شرکت کرکے بھارت کے فوجی قبضے کیخلاف احتجاج کریں اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں دس لاکھ فوجیوں کے محاصرے میں مظلوم کشمیریوں کی آزادی کیلئے آواز اٹھائیں ۔ انہوں نے آزاد کشمیر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے ضلعی ہیڈکوارٹرز پر بھارت کے خلاف بھرپور احتجاج کریں۔