مقبوضہ جموں و کشمیر
سانبہ میں بھارتی فورسز کی محاصرہ اور تلاشی کی کارروائی
جموں: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع سانبہ میں بھارتی فورسز نے بڑے پیمانے پر محاصرہ اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج اور پیراملٹری فورسز نے 25 اگست 2026 کو ضلع کے علاقے سمبھ میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا۔بھارتی پولیس حکام نے بتایا کہ سانبہ کے علاقے مدکولی میں ایک اریڈیم سیٹلائٹ کمیونیکیشن سیٹ کے فعال ہونے کا پتا چلنے کے بعد آپریشن شروع کیا گیا۔ یہ کارروائی مدکولی، ریگل اور چلیاری سمیت مختلف دیہات میں کی جا رہی ہے۔حکام نے بتایا کہ اگرچہ اریڈیم سیٹلائٹ کمیونیکیشن سیٹس بھارتی فورسز بھی استعمال کرتی ہیں، تاہم غیر ملکی ساخت کے ایک آلے کی موجودگی نے بھارتی فوج اور پولیس میں شکوک پیدا کر دیے جس کے بعد کارروائی شروع کی گئی۔







