آزاد کشمیر

کشمیری بدترین بھارتی مظالم کے باوجود اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھے ہوئے ہیں:وزیر اعظم آزادکشمیر

مظفرآباد25اکتوبر (کے ایم ایس) آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ بدترین قسم کے بھارتی مظالم کے باوجود مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام اپنی تحریک آزادی کوپوری جرات اور استقامت کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
سردار تنویر الیاس خان آزاد جموں و کشمیر کی حکومت کے 75ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیراور جموں و کشمیر لبریشن کمیشن کے زیر اہتمام ایک سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا آج بھی کشمیری مائیں اپنے بیٹوں کے نام برہان وانی اور سید علی گیلانی رکھتی ہیں تاکہ ان شخصیات اورجدوجہد آزادی کے ساتھ ان کی وابستگی ظاہر کی جا سکے۔سردار تنویر الیاس خان نے خبردار کیا کہ اگر اقوام متحدہ نے دیرینہ تنازعہ کشمیر کو اپنی منظور شدہ قراردادوں کے مطابق حل نہ کیا تو یہ دیگر عالمی اداروں کی طرح اپنی ساکھ کھو دے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button