مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر آتشزدگی سے چار مکان اور ایک دکان جل کر خاکستر
سرینگر:
غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع کشتواڑ میں آگ لگنے سے چار مکان اور ایک دکان جل کرخاکستر ہو گئی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آگ منگل کی شب ضلع کے علاقے کچہال میں ایک گھر میں لگی جو تیزی سے قریبی گھروں تک پھیل گئی۔مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔قابض حکام کے مطابق تاہم آتشزدگی سے چار مکان ور ایک دکان بری طرح متاثرہ ہوئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔